خضدار پاکستانی فورسز نے گلی کوچوں میں باڑ لگا دیے

962

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز نے آبادیوں میں باڑ لگاکر گلیوں کو بند کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہر کے علاقے اسد آباد میں سیکورٹی فورسز نے رہائشی ایریا میں مختلف گلیوں کو خار دار تار لگا کر آمد رفت کے لئے مکمل بند کردیا ہے جس کے سبب علاقے کے رہائشی شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے شہر کے سڑکوں پر لوگ تذلیل آمیز رویے کا شکار تھے اب گلی کوچوں میں چیکنگ کے بہانے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرکے باڑ لگائے جارہے ہیں ۔

یاد رہے گذشتہ سال جنوری میں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے گلیوں میں باڑ لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئی –

شہر کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی جانب سے گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

جس کے بعد شہریوں اور سیاسی پارٹیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھاکہ باڑلگانے کا عمل سرحدوں سے شروع ہوکر اب شہری علاقوں میں گلیوں اور بازاروں تک پہنچ گیا۔