بارش کے پانی میں ڈوبنے سے دو بچے جان کی بازی ہارگئے-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں گذشتہ روز بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی میں کہنک کے رہائشی دو بچے ڈوب کر جانبحق ہوگئے-
خضدار انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز شدید بارشوں کے باعث شہر میں کافی پانی جمع ہوچکا ہے جبکہ کئی جگہ نالوں میں طغیانی آچکی ہیں جس میں بچے ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے-
انتظامیہ نے لاشوں کو اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا-
دوسری جانب واقعہ کے خلاف کوشک کے مقام جانبحق بچوں کے لواحقین نے لاشیں رکھ کر احتجاج شروع کردی ہے-
مظاہرین کا کہنا ہے جب بھی شہر میں اس طرح کی بارش ہوتی ہے تو شہر پورا جھیل کا منظر پیش کرتا ہے ایسے واقعات میں بچوں کی جان چلی جاتی ہے لیکن اختیار داروں کو فرق نہیں پڑتا شہری کس طرح جی رہے ہیں-
خضدار انتظامیہ جانبحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ مزاکرات کررہے جبکہ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں سے معطل ہے-