خضدار: جبری لاپتہ جاوید بلوچ بازیاب

384

خضدار سے جبری گمشدگی کے شکار جاوید بلوچ بازیاب ہوگئے۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ جاوید بلوچ ولد بشیر احمد بازیاب ہوگئے ہیں انکی بازیابی کی تصدیق بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کردی ہے۔

یاد رہے جاوید بلوچ کو گذشتہ ماہ 4 مئی کو خضدار بولان کالونی میں انکے دکان سے سیکورٹی حکام نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھیں۔

جاوید بلوچ کی بازیابی کے لئے بلوچ طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔