بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے خاران اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے ذیلی فورسز کو نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خاران شہر میں پولیس تھانے کے مرکزی گیٹ پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب فورسز کی ایک گاڑی تھانے سے باہر نکل رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دوسرا حملہ پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر آج صبح کیا، سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔