خاران: سیندک پروجیکٹ کے ٹرالروں پر حملہ

693

ضلع خاران میں سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والے ٹرالروں کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خاران گواش روڈ پر قصاب خانہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سخت چیکنگ شروع کردی۔