خاران: ایک شخص جبری لاپتہ

156

بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد کمال خان سیاپاد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج پیرا ملٹری فورس (ایف سی) کے اہلکاروں نے خاران سے مذکورہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے جو اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔