حکومت نے اسامیاں مختص نہ کیں تو وزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریں گے۔ بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز

147

بےروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کا پرس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، حکومت 1600 برروزگار ڈاکٹرز کیلئے اسامیاں پیدا کرے ۔

بلوچستان بےروزگار لائیوسٹاک ویٹرنری ڈاکٹرز کا پرس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹرجاوید زہری، ڈاکٹر نصراللہ خوستی ودیگر نے کہا کہ اسامیاں پیدا کرنے میں حکومت سنجیدگی اختیار کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اس وقت تین ونگ میں تقسیم ہوچکا ہے اور ہر ونگ الگ الگ خدمات سرانجام دے رہے جس کی وجہ سے محکمہ کو ڈاکٹرز کی کمی کیوجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ہر سال ملک کے مختلف یونیورسٹیوں سے 200 کے قریب ڈاکٹرز فارغ التحصیل ہورہے ہیں، جس کی وجہ بےروزگار ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوزکر گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ 2019ءکے بجٹ بعد حکومت بلوچستان نے محکمہ لائیو اسٹاک کیلئے کوئی اسامی پیدا نہیں کی جس کی وجہ سے بےروزگاری میں شدید اضافہ ہوا۔

ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، وزیر فنانس زمرک خان اچکزئی و سیکرٹری فنانس قمبر دشتی سے پرزور مطالبہ کیا کہ سال 2024-2023ءبجٹ میں ڈاکٹرز کیلئے زیادہ سے زیادہ اسامیاں پیدا کی جائیں تاکہ بےروزگاری و محکمہ لائیو اسٹاک کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔ آخر میں ڈاکٹروں نے عندیہ دیا کہ اگر حکومت بلوچستان نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ڈاکٹرز بہت جلد سی ایم ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیں گے۔