حب: چوروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، اہلخانہ کا احتجاج

100

ڈکیتی کے دؤران مزاحمت میں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا-

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ساکران تھانے کے قریب گذشتہ رات ڈکیتی کے دؤران مزاحمت پر ڈاکؤں کی فائرنگ سے حب چوکی کا رہائشی نوجوان شعیب رند نامی شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ میں زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ڈاکوؤں کے فائرنگ سے جانبحق نوجوان کے اہلخانہ نے واقعہ کے خلاف بھوانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا حب شہر ڈاکؤں کے رحم کرم پر ہے، آئے روز شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے لیکن ان تمام تر واقعات کے باجود مقامی پولیس خواب خرگوش میں ہے ابتک ایک بھی ملزم پکڑا نہیں گیا اور نا ہی حب پولیس اس معاملے میں سنجیدہ نظر آرہی ہے۔