حب ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق

158

کراچی کے رہائشی دو نوجوان حب ندی میں نہانے کے دؤران ڈوب گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گئے، دونوں نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحری رسیکیو ٹیم وقوعہ پر پہنچ کر پانی میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش شروع کردی اور ایک شخص کی لاش اور ایک کو بہوشی کی حالت میں ریسکیو کرکے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچا دیا گیا-

حب ندی میں ڈوب کر جانبحق نوجوان کی شناخت 23سالہ نور ولد سدیر کے نام سے ہوئی ہے، نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ بہوش نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔