تربت: پاکستانی فورسز کے قافلے پر خاتون کا خودکش حملہ

1711

بلوچستان کے ضلع کیچ میں خاتون خودکش بمبار نے پاکستانی فورسز کے سیکیورٹی حصار میں سفر کرنے والے وی آئی پی قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وی آئی پی قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ تربت ائیرپورٹ سے تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔

حملے کی زد میں آکر ایک سے زائد گاڑیوں کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ گاڑیوں میں سوار متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی دوپہر چاکر اعظم چوک تربت میں خاتون بمبار نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی زد میں ایک پولیس کی گاڑی بھی آگئی ہے۔

اب تک حکام نے ایک پولیس اہلکار کے ہلاک اور لیڈی کانسٹیبل سمیت دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم مزید تفصیل آنا باقی ہے