تربت میں دستی بم حملہ

321

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یاسر بہرام کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے یاسر بہرام رند کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم گھر کے بیرونی دیوار پر لگ کر پھٹ گیا، پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔