تربت: مسلح افراد کا کریش پلانٹ پر حملہ

727
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے کریش پلانٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے گوکدان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کریش پلانٹ کو گھیرے میں لیکر وہاں موجود گاڑیوں اور مشینری کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مسلح افراد نے وہاں موجود تمام لوگوں کو اکٹھا کرکے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ اس دوران کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔