تربت۔ پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ بم حملہ

265

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جمعہ کی شب ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نماز عشاء کے قریب نامعلوم افراد نے مولانا عبدالحق بلوچ چار راہ پر ایف سی 168 ونگ کی ایک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو زور دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم انتظامیہ نے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ۔

دھماکہ کے بعد فورسز نے شدید فائرنگ کی اور ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے زامران میں ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی۔