بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے گولے فائر کئے۔
ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے پیر اور اتوار کی درمیانی شب بالگتر کے علاقے سہاکی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے پانچ گولے داغے، جو نشانے پر جا لگے، جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ کیمپ ایک اسکول پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔