اوستہ محمد: مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

88

اوستہ محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ گوٹھ غلام جان بخشلانی جمالی میں پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اٹھارہ سالہ محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ غلام جان بخشلانی میں صبح چار بجے بندہ علی جمالی کے گھر میں فائرنگ کرکے بندہ علی کا نوجوان بیٹا محمد یونس جو کہ سویا ہوا تھا اسے قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گیا نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

واقعہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔