ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد میں طلباء میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی، جس کے سبب 40 طلباء وباء سے متاثر ہوگئے۔
ڈی ایچ او لسبیلہ عبدالحمید بلوچ نے اپنی سربراہی میں فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دے کر مدرسہ روح السلام طاہریہ پہنچے۔
جہاں پہنچ کر متعلقہ ٹیم نے فوری علاج معالجہ شروع کردیا، انکے مطابق مدرسے میں گیسٹرو کی وباء کو قابو پالیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ لاکھڑا روڈ پر مدرسہ روح السلام طاہریہ سجن آباد میں طلباء میں گیسٹرو کی وباء پھیلی ہے تو فوری ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ مدرسہ میں ٹیم کے ساتھ پہنچا جہاں پر ٹیم نے علاج معالجہ جاری کردیا ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے وباءپ ر قابو پالیا ہے۔ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔