کوئٹہ: وکیل عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ سابق پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف درج

178

کوئٹہ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو کوئٹہ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ائرپورٹ روڈ عالمو چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا۔

پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وکیل عبدالرزاق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے وکیل اور درخواست گزار تھے۔