بولان: روڈ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جانبحق، چھ زخمی

233

بلوچستان کے علاقے بولان میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین و بچوں سمیت چھ افراد جانبحق جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر گہری کھائی میں ڈانسن گرنے سے خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز کے مطابق ہلاک و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ڈانسن بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈانسن سبی سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے۔