یورپی کونسل کا اجلاس، روس، یوکرین صورتحال پر غور

151

یورپی رہنماؤں نے آئس لینڈ سربراہی اجلاس میں روس کے یوکرین پر حملے کے باعث ہونے والے نقصانات پر گفتگو کی اور روس کو جنگ کیلئے جوابدہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یورپی رہنماؤں نے آئس لینڈ سربراہی اجلاس میں روس کے یوکرین پر حملے کے باعث ہونے والے نقصانات پر گفتگو کی اور روس کو جنگ کیلئے جوابدہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا

اجلاس میں جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے یوکرین کیلئے اپنی حمایت پر زور دیا۔

یوکرین کے صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یوکرینی فوج نے یورپی ممالک کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے روسی ہائپر سونک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی ممالک کی دفاعی امداد کے بعد یوکرینی فوج روس کے حملوں کو ناکام بنا رہی ہے۔