گوادر: ڈاکٹروں کی عدم موجودگی، بچھو ڈسنے سے بچہ جانبحق

159

سی پیک کے مرکز و بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے بچّہ چل بسا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں ایک بچے کو بچھو نے ڈس لیا تھا جس کے بعد اسے جی ڈی انڈس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے بچے کو طبّی امداد نہ مل سکا جس سے وہ چل بسا۔

خیال رہے کہ گوادر کی ترقی کے حوالے سے حکومتی سطح پر بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں مگر زمینی حقائق بلکل اس سے مختلف ہیں۔ جہاں صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے علاوہ علاقہ مکین روزانہ صاف پانی اور دیگر سہولیات کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔