گوادر: سیوریج نظام ناکارہ، گٹر ابلنے لگے

226

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جی ڈی اے کا صاف ستھرا گوادر کا خواب ادھورا رہ گیا ۔

شہر میں گندا پانی جمع ہونے اور ابلتے گٹروں سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ گْوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نام نہاد ترقی سے انہیں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

‏شہریوں نے کہاکہ گھٹی ڈھور میں بچیوں کی اسکول اور مسجد کے ساتھ ناکام سیوریج سسٹم سے گٹر ابلنے لگا ہے جس کی وجہ سے وہ اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں۔

‏ابلتے گٹروں کی وجہ اسکول اور نماز کے وقت بدبو سے اساتذہ، طالب علم اور نمازیوں کے لیے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ گْوادر کی ترقی کے بلند و بانگ دعوے اور اشتہارات کے باوجود اصل گْوادر میں زندگی اجیرن ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر سیوریج نظام میں اصلاحات کی کرکے اشہتارات کے بجائے حقیقی بنیادوں پر مقامی لوگوں کو صاف سڑکیں دی جائیں