حق دو تحریک کے سنئیر رہنماء حسین
واڈیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس شدید گرمی میں گوادر پورٹ سٹی میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ترقی صرف ایلیٹ کلاس کے لئے ہے ، گوادر کے عوام کے لئے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف 24 گھنٹے بجلی فراہمی کے دعوے دوسری جانب آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عملی مظاہرہ جاری ہے۔
حسین واڈیلہ نے گوادر میں طویل لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں گوادر پورٹ سٹی میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ ترقی صرف ایلیٹ کلاس کے لئے ہے گوادر کے عوام کے لئے نہیں اور گوادر عوام آج بھی اپنے بنیادی ضروریات کے لئے پریشان ہے۔
واڈیلہ نے کہا کہ ایک طرف گوادر کو 24 گھنٹے بجلی فراہمی کے جھوٹے دعوے کئے جاتے ہیں اور دوسری جانب آٹھ سے بارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے اس دعوے کی حقیقت کو بیان کیا جارہا ہے۔
چیئرمین حق دو تحریک بلوچستان نے واضح طور پر کہا کہ گوادر کے عوام کی تکلیف کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بھرپور عوامی ردعمل دیا جائے گا۔