گوادر: آرٹسٹ شاہینہ رشید نیپال ایگزی بیشن میں شریک

419

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ شاہینہ رشید نیپال پہنچی ۔

نیپال میں سی او سی اے پی آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطحی آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں ان کی پینٹنگز کی نمائش کی گئی ،جی ڈی اے اور جیوز نے گوادر کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں سی او سی اے پی آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطحی آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ شاہینہ رشید کو شرکت کرنے کے کیئے مدعو کیا گیا، منعقدہ ایگزیبیشن میں ان کی پینٹنگز کی نمائش کی گئی اور گوادر سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ شاہینہ رشید کی منفرد پینٹنگز کو منعقدہ نمائش میں کافی پزیرائی ملی,شاہینہ شاہین گوادر کے ایک مایہ ناز آرٹسٹ ہونے کیساتھ گوادر ڈیویلوپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اسکول میں فائن آرٹس کے لکچرار بھی ہیں اور ساتھ ہی گوادر ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی (جیوز) کے آرٹ گیلری میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے آرٹ ایسے مہنگے فن کے فروغ کے لیے کے بی فراق کی سرپرستی میں بطور انسٹرکٹر کلاس بھی لیتی ہیں جہاں وہ آرٹ سکھاتی ہیں۔

علاوہ ازیں گوادر ڈیولوپمنٹ اتھارٹی اور جیوز نے اپنے سماجی رابطہ آفیشل پیجز پر شاہینہ رشید کی نیپال میں بلوچستان اور گوادر کی نمائندگی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور اسے جی ڈی اے اور جیوز نے گوادر کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔