گلزارِ امام کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ اداروں کی کاروائیاں نتیجہ خیز ہو رہی ہیں۔ گورنر بلوچستان

594

گورنر بلوچستان، رہنما بی این پی مینگل ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ امن، تعلیم اور صحت شروع سے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آ رہی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے فضاءسازگار ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر تخریب کاروں کے حملے کو ناکام بنانا اور صوبے میں کالعدم تنظیم کے سربراہ گلزار امام کی گرفتاری جیسے واقعات اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں نتیجہ خیز ہو رہی ہے
گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات مصروف کار ہیں۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہم عوام کے محافظین کی کارکردگی کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ شہدا کے لواحقین کی بھی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی اتحاد و اتفاق کو مستحکم کرنے کیلئے باہمی افہام و تفہیم، مذاکرات اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔