کیچ: تمپ میں فوجی چوکی کو اے ون گولوں سے نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

311

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گزشتہ شب  کیچ کے علاقے تمپ قلات میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو اے ون A-1 مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اے ون کے گولے چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گئے جس سے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تمپ اور گردو نواح میں سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کی زیرسرپرستی میں لوگوں کے قتل وغارت ، اغوا برائے تاوان  اور دیگر سماجی برائیوں سے باز آجائیں کیونکہ ان کی پہچان ہم سے ڈکھی چھپی نہیں ہے اور وہ سب ہمارے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان سرکاری و دشمن کی حمایت یافتہ گروہوں سے دور رہیں اور ان سے کسی بھی نوعیت کا تعلق نہ رکھیں۔ وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔