کوہلو اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

573

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں کوہلو اور قلات میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ اور استحصالی کمپنی کے مشینری کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے ٹلینگوخ وڈھ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرے حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گراڑی میں ایک استحصالی پراجیکٹ کیلئے پہاڑی علاقے میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گی۔