پنجگور ڈرون حملہ و جھڑپیں: دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاع

1231

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جاری فوجی آپریشن میں دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ تین چار دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ جاری فوجی آپریشن میں زمینی فوج کے علاوہ جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز اور آزادی پسند مسلح تنظیموں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہے دوران جھڑپ دونوں جانب جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

تاہم آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی آزادی پسند مسلح تنظیموں نے اس کی تصدیق کی ہے۔

علاقائی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ دوران آپریشن فورسز نے پہاڑوں پہ کمانڈوز بھی اتارے اور دوران آپریشن شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔