پنجگور: دستی بم حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ بی ایل ایف

245

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کل بروز ہفتہ، شام ساڑھے آٹھ بجے پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں قلم چوک پر پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چوکی کے اندر جا گرا جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔