یونائیٹد بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے بازار مسجد روڈ پر واقع سابقہ ایف سی چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وڈھ میں حالیہ بلوچ سرمچاروں کے طرف سے حملوں کے بعد سے اس ایف سی چوکی میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جو بلاوجہ عوام الناس کو تلاشی کے نام تنگ کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ حملہ سی ٹی ڈی کیلئے ایک وارننگ ہے کہ وہ عوام الناس کو تنگ کرنا چھوڑ دیں بصورت دیگر انہیں سخت جواب دیا جائے گا اور مزید شدت کے ساتھ حملے کیے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کی حصول تک جاری رئینگے۔