منگوچر: روڈ حادثے میں خاتون جاں بحق، چار افراد زخمی

179

بلوچستان کےعلاقے منگوچر کے قریب کار کھائی میں گر جانے سے خاتون جاں بحق، چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق منگوچر کے قریب کار گہری کھائی میں گر جانے سے ایک عورت جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق کہ گاڑی کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ حادثے کی شکار ہوگئی۔