مستونگ: پولیو مہم کے دوران فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

193

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیو مہم کے دوران فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی کاریز کے مقام پر پیش آیا ہے فائرنگ سے ہلاک اہلکار کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، تاہم فائرنگ سے پولیو ورکرز محفوظ رہیں۔

لاش کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس اہلکار کا بندوق بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔