قلات: معدنیات لیجانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

454

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات شہر سے متصل گراڑی کے علاقے میں معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینر کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ گاڑی کے ٹائروں و انجن پر فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان سے وسائل لیجانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوجی و سرکاری کمپنیوں کے ہمراہ استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے وہ خود ذمہ داری ہونگے۔