قلات: تیل و گیس کمپنی کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ

527

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے پہاڑی سلسلے ہربوئی میں پاکستانی فورسز کے ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا مذکورہ اہلکار علاقے میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے پر معمور تھے۔

سرکاری حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت دیگر پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسند نشانہ بناتے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی نے تجابان میں سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز اور قلات میں معدنیات لیجانے والی گاڑی کو حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔

بلوچ آزادی پسند ان پراجیکٹس کو استحصالی پراجیکٹس قرار دے چکے ہیں۔ سی پیک سمیت دیگر پراجیکٹس سے منسلک کمپنیوں کو شدید نوعیت کے فدائی حملوں میں بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔