عرب وزرائے خارجہ نے اتوار کو اس غیرمعمولی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کی تجویز پرغورکیاہے اوراس کے بعد اس تجویزسے اتفاق کیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت سے اتفاق کیا ہے۔
عرب وزرائے خارجہ نے اتوار کو اس غیرمعمولی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کی تجویز پرغورکیاہے اوراس کے بعد اس تجویزسے اتفاق کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سوڈان کے تنازع اور مسئلہ فلسطین کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عرب لیگ نے2011 میں شام میں بشارالاسد کی حکومت کے عوامی احتجاجی تحریک کے خلاف پرتشدد مداخلت کے بعد دمشق کی رکنیت معطل کردی تھی۔
حال ہی میں سعودی عرب اور مصر سمیت متعدد عرب ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں اور ملاقاتوں میں شام کے ساتھ دوبارہ بات چیت کی ہے، حالانکہ بعض ممالک شام کے تنازع کے سیاسی حل کے بغیر اس کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے مخالف ہیں۔