صحبت پور میں پولیس آفیسر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری کرتے ہیں – بی آر جی

586

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صحبت پور کے علاقے عادل پور میں ایک مسلح حملے میں قابض پاکستان کے ذیلی ادارے پولیس کے آفیسر میر محمد کھوسہ کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے مذکورہ ایس ایچ او کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہا تھا، حملے میں مزید دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہلاک آفیسر کافی عرصے برائے راست قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ جہد آزادی کیخلاف متحرک تھا۔ اس کے علاوہ وہ صحبت پور و گردنواح میں بلوچوں کی جبری گمشدگی، بلوچ عوام سے بھتہ لینے میں بھی ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ صحبت پور سمیت دیگر علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ہم متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردے، پولیس و لیویز فورس میں بلوچ اکثریت ہونے کی وجہ سے رعایت دی گئی ہے لیکن قابض کی ایماء پر کام کرنے والے اہلکاروں کیساتھ دشمن فوج کے جیسا سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قومی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔