شہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال کو انکی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

979

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تین مئی کو علی الصبح قابض فوج نے ضلع پنجگور پروم کے پہاڑی علاقے تولگ ءِ رُنگ میں ہمارے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر آپریشن کا آغاز کیا اور سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ سرمچاروں اور دشمن فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ دشمن فوج کی مدد کے لیے چار جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے کمانڈوز اتارے۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے حملہ آور ہو کر دشمن فوج کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ اس دوران شکست خوردہ فوج نے مسلح ڈرون کا استعمال کر کے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گے جس کے نتیجے میں ایک سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال شہید ہوا اور دیگر ساتھی سرمچار گھیرا توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال ولد غلام جان ساکن بناپ بلیدہ ایک سال سے تنظیم سے منسلک تھا۔ شہید انتہائی محنتی، جفاکش اور تعلیم یافتہ نوجوان تھا۔ انہوں نے مختصر مدت میں بلیدہ، بالگتر اور پروم کے محاذوں پر اپنی بہترین جنگی خدمات سرانجام دئیے۔

 ترجمان نے کہا کہ ہم شہید حافظ عبداللہ عرف استال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں۔ ان کا مشن بلوچستان کی آزادی اور منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔