شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں مسلح حملے میں پاکستان فوج کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ جے (آئی ایس پی آر) دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجبحسین اور سپاہی بسم اللّٰہ جان ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 26 سالہ ہلاک سپاہی نذیر کا تعلق بنوں اور 25 سالہ سپاہی حضرت بلال کا تعلق مردان سے ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 22سالہ سپاہی سید رجب حسین کا تعلق اورکزئی، 22 سالہ سپاہی بسم اللّٰہ جانکا تعلق خیبر سے ہے۔
اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں ٹانک کے 36 سالہ حوالدار سلیم خان اور کوہاٹ کے 37 سالہ نائیک جاوید اقبال شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔