شاری بلوچ کی باقیات اہلخانہ کے حوالے، نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا

1685

چینی شہریوں پہ فدائی حملہ کرنے والی بلوچ خاتون شاری بلوچ کی باقیات اہل خانہ کے حوالے، تیرہ ماہ بعد نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔

گذشتہ سال 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر ایک فدائی حملے میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی شاری بلوچ کی باقیات اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں، شاری بلوچ کی نماز جنازہ آج آبائی علاقے نذر آباد میں صبح دس بجے ادا کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ سال 26 اپریل کی دوپہر فدائی حملے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کراچی حملے کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کیا تھا۔ ترجمان جیئند بلوچ نے کہا تھا کہ حملہ انکے تنظیم کے مجید برگیڈ ونگ کے ساتھی شاری بلوچ نے سر انجام دی ہے-