دکی: کوئلہ کان بیٹھ جانے سے دو کانکن دب گئے

283
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پانی داخل ہونے سے کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں دو کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کان کے اندر پھنسے ہوئے کان کنوں میں عبدالباقی ولد صادق اور شراف ولد گلاں کاکڑ شامل ہیں دونوں کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے ہے۔

کانکنوں کے لئے ریسکیو آپریشن پچھلے بارہ گھنٹوں سے جاری ہے تاہم اب تک کوئی نتائج نہیں مل سکا، ذرائع کا کہنا ہے کان میں پانی داخل ہوتے ہی ایک کان کن نے باہر دوڑ کر اپنی جان بچائی جبکہ دو کان کن اندر دب گئے۔