درہ آدم خیل، دو قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ سولہ افراد ہلاک

334

پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے اقوام اخوروال اور سنی خیل، زرغن خیل کے مابین کوئلہ کی کان کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے۔

دونوں قبیلوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے سولہ افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق قبائل کے درمیان تصادم کوئلے کی کان کی حد بندی کے تنازع پر ہوا ہے جبکہ مرنے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کےلیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔