بلوچستان کے ضلع خضدار اور کوہلو میں پاکستانی فورسز مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ قلات میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشینری نذر آتش کردی گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدر کے تحصیل وڈھ کے علاقے مسجد روڈ پر واقع پولیس چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ دھماکہ سے زخمی ہونےوالے پولیس اہلکار عبدالجبار کا تعلق لسبیلہ سے بتایا جارہا ہے۔
دریں اثناء کوہلو میں ٹلینگوخ وڈھ کےمقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
گذشتہ رات ضلع قلات کے علاقے گراڑی میں نامعلوم افراد نے پہاڑی علاقے میں روڈ تعمیر کرنے والی ایک بلڈوزر مشین نذرآتش کردیا۔ اس حوالے سے حکام مزید تفتیش کررہے ہیں۔