حب: بد امنی کیخلاف احتجاج، کراچی کوئٹہ شاہراہ بند

281

حب ہائیٹ تھانے کے ایس ایچ او انڈسٹریز ایریا میں امن وامان مخدوش صورتحال پر مری برادری کی جانب سے تھانے کے سامنے مظاہرہ جبکہ دوسری جانب کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔

حب مری برادری مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہائیٹ انڈسٹریز ایریا کے عوام چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہیں آئے روز لوگ یہاں لٹ رہے ہیں لوگ اپنی قیمتی اشیاءسے محروم ہو رہے ہیں ہائیٹ ایس ایچ او عوام کو تحفظ دینے میں مکل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ایس ایچ او کے ناک کے نیچے مسلح ڈاکوں اسلحے کی زور پر آئے روز لوگوں لٹ رہے ہیں اور مزاحمت پر انہیں ذخمی کرکے اسلحہ لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ ایس ایچ او ہائیٹ اپنے زمہ داری سے مکمل طور غافل ہیں پولیس اعلیٰ احکام انکا ناقس کارکردگی کا نوٹس لے کر انکا فوری تبادلہ کیا جائے جبکہ یہاں ایماندار عوام دوست ایس ایچ او تعنیات کیا جائے جو عوام کو تحفظ فراہم کرسکے۔

جبکہ زرائع کے مطابق ڈی ایس پی حب سرکل جیمل احمد باجوزئی موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کی روانی کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

دریں اثناء نوشکی میں چوری اور بدامنی کے خلاف احتجاج کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق تیل گاڑی چوری ہونے کیخلاف قومی شاہراہ کو تیل کمیٹی نے بند کرکے ہرقسم کی ٹریفک روانی معطل کر دی ہے- مظاہرین نے کہا ہے کہ انتطامیہ امن امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے-