جھاؤ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

340

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ میں ملائی گزی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔