تربت: ٹیچنگ اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی شناخت ہوگئی

938

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں چھ افراد کے لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی۔

ٹیچنگ ہسپتال تربت میں لائی گئی چھ لاشوں کی شناخت کی گئیں۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئی 6 لاشیں شناخت کی گئیں ہیں جن میں عبدالصمد ولد عبدالرحیم سکنہ آواران، شمیر ولد شکر عرف سکنہ کرکی تجابان، جاوید ولد بدل سکنہ کولوا شاپکول، آسمی ولد دلوش سکنہ کولواہ ڈنڈار، عارف ولد علی بخش سکنہ مسافر بازار آواران اور علی ولد بجار سکنہ آواران شامل ہیں۔

تربت لیویز فورس کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر سے 6 لاشیں لیویز کے حوالے کردی گئی ہیں جنہیں لیویز نے شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ کئی روز سے بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑی تعداد میں زمینی و فضائی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی تھی جبکہ مختلف مقامات پر ڈرون طیارے بھی دیکھے گئے-

اس دوران مذکورہ علاقے سے آپریشن کے بھی اطلاعات موصول ہوئی تھی جبکہ پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں فورسز کی ایک چوکی پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کے بعد جوابی کاروائی میں پانچ حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا تھا-