تربت: مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص زخمی

279

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار میں گولہ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق جمعہ کی شام نامعلوم سمت سے فائر کیے گیے مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے علی بخش ولد احمد نامی ایک مقامی چرواہا زخمی ہوگیا جنہیں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولہ کس نے فائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردنواح میں مقامی لوگ یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ فورسز کی طرف سے گولے فائر کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر 2021 کو کیچ کے علاقے ہوشاب میں ایف سی کی قریبی پوسٹ سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا تھا، جس سے 7 سالہ بچہ اللہ بخش ولد عبدالواحد اور 5 سالہ بچی شرارتوں بنت عبدالواحد موقع پر جان بحق ہوگئے، جبکہ مارٹر کی زد میں آکر ایک بچہ مسکان ولد وزیر شدید زخمی ہوا۔