تربت:لڑکی نے خودکشی کرلی

471

تربت کے نواحی علاقہ آپسر کولوائی بازار میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق آپسر کولوائی بازار میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کی خودکشی کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں خواتین کی جبری گمشدگیوں سے ڈپریشن، بنیادی حقوق سے محرومی اور معاشرتی اور خاندانی دباؤ جیسی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی کوشش کرتی ہیں۔

خاص طور پر خودکشی کی شرح میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن بلوچستان بھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود حکومت نے ان کی روک تھام کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے