بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز کو ہلاک کردیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز سے مارگٹ، زرغون و بولان کے دیگر علاقوں میں پیش قدمی کی کوشش کرنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مجمع کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے جدید اسلحہ سے حملہ کرکے دشمن فوج کے تین کمانڈوز موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں شدت کیساتھ جاری رہینگی۔