بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پانچ مئی کو ساڑھے چار بجے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں فوج کے کیمپ سے کچھ فاصلہ پر پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے والے ٹرک کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی ناکارہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینر کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔ ہم پہلے بھی ٹرانسپورٹر اور ڈرائیور حضرات کو واضح کر چکے ہیں کہ وہ قابض فوج کو رسد پہنچانا بند کریں۔ ہم انہیں ایک دفعہ پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ نادانستہ طور پر فوج کے آلہ کار نہ بنیں ورنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔