بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو غیر انسانی رویوں کا سامنا ہے – بی ایس او پجار ریفرنس

96

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) مستونگ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد شہید منظور بلوچ شہید وسیم تابش بلوچ زیر صدارتمرکزی چیرمین زبیر بلوچ منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے صوبائی بابل ملک بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے ممبر نوید تاج بلوچ، آغا سلمانشاہ، زونل صدر نصیب بلوچ، شال زون صدر منصور بلوچ، نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی خواتین سیکرٹری ثمینہ ظفر بلوچ، جنرلسیکرٹری وقاص بلوچ، رئیس ناصر نثار بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان میں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب کوئینوجوان لاپتہ یا اغواء نہ ہو ماورائے آئین وقانون اقدامات کے روک تھام میں ریاست اس کے ماتحت ادارے مکمل طور پر خاموش نظر آتےہیں جس کی وجہ سے نہ صرف انارکی اور ایک انتشار کا ماحول بنایا گیا ہے بلکہ سیاسی کارکنان کو سوال کرنے اور شعوریسیاست کے بنیاد پر غیر انسانی رویوں و سزاؤں کا سامنا ہے۔

مقررین نے کہا کہ سیاست اب ریاستی ایجنڈے کا حصہ بنا ہے جہاں ریاست کہ اپنی پارٹیاں اور سیاسی عزائم ہے جن کی تکمیل کےلیے یہ ٹولہ سیاست کو انتشار در انتشار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے وقت میں سیاسی کارکنان پہ بہت بڑی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ان موسمی پرندوں، و غیر سیاسی عناصر کا راستہ روکھے و اپنے ضمیروں کے حوالے سے قوم میں شعور آگاہی بھیدے۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کیلئے سن سینتالیس سے آج تک مختلف فوجی آپریشن کیے گئے ترقی او خوشحالیکے نام پر لوٹ ماری کشت وخون کا بازار گرم کیا گیا جن میگا پراجیکٹس نے ترقی و خوشحالی کے ذرائع آمدن میں بے تحاشہ اضافےکے سبب بنے تھے وہاں یہ خواب دیکھا کر زندان آباد کیے گئے بلوچستان میں ان میگا پراجیکٹس نے ایک روڈ تک بلوچستان کے عوام کونہیں دے سکا لیکن دنیا کے تمام استعماری قوتوں کو بلوچستان میں لاکر بلوچ وسائل کو بے دریغ استعمال میں پنجابی استعمار نےسہولت کاری کا رول ادا کیا آج جب ملک کے دیگر کونوں میں کوئی احتجاج ہوتا ہے ان سے انتظامیہ اور ریاست کا سلوک بلوچ سےیکسر مختلف رہتا ہے جہاں وسائل کو لوٹا جاتا ہے اور نوجوانوں کو لاپتہ قتل کیا جاتا ہے وہی دوسری طرف انہی وسائل سے  ایکمخصوص صوبے میں یونیورسٹیاں اور اورنج لائن ٹرین بڑے منصوبے مہینوں میں مکمل ہوتے ہیں۔

مقررین نے کہا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنی قومی بقاء اور اپنی قومی شناخت کا محافظ ہے کسی صورت اپنے قومی سوال پرسمجھوتہ نہیں کر سکتا ، بی ایس او پجار کا 24 واں قومی کونسل سیشن بلوچ قومی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلوچنوجوانوں کو نئے امنگوں نئے سیاسی سوچ میدان میں اترنے کیلئے بی ایس او کا کردار نا قابل فراموش ہے۔