بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و دیگر واقعات میں مجموعی طور پر خواتین سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں-
تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے پروم کپ میں ٹائر پھٹنے سے تیل بردار زمباد گاڑی الٹ گئی، گاڑی الٹنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی-
اطلاعات کے مطابق واقعہ میں گرمکان کا رہائشی ایک نوجوان جھلس کر جانبحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے-
دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں گاڑی الٹ جانے کے باعث گاڑی میں سوار ایک شخص جانبحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا م-
ادھر ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ بلوچی گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون جانبحق جبکہ ایک اور خاتون زخمی ہوگئی ہیں، جہاں زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا جبکہ جانبحق خاتون کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے-
ضلع قلات کے علاقے منگچر سے اطلاعات کے مطابق زرد غلام جان میں لانگو قبیلے کے دو گروہوں میں قبائلی تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں-
دریں اثناء گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میر عابد بادینی نامی شخص جان کی بازی ہارگیا ہے-